Ads

سپریم کورٹ کا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل تحلیل کرنے کا حکم

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی اپیل خارج کرتے ہوئے پی ایم ڈی سی کے خاتمے کا ہائی کورٹ کا حکم برقرار رکھا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی اپیل پر سماعت کی، سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی اپیل خارج کرتے ہوئے پی ایم ڈی سی کے خاتمے کا ہائی کورٹ کا حکم برقرار رکھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قائمہ کمیٹی کا پی ایم ڈی سی 100 روز میں ختم کرنے کا حکم

عدالت عظمیٰ نے کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے پی ایم ڈی سی چلانے کے لیے ایڈہاک باڈی تشکیل دیدی، جسٹس ریٹائرڈ شاکر اللہ جان کمیٹی کے چیئرمین تعینات جب کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب کے وائس چانسلر، وی سی خیبرمیڈیکل یونیورسٹی، پرنسپل بولان میڈیکل کالج، وی سی نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز، وی سی سندھ جناح میڈیکل یونیورسٹی سمیت سرجن جنرل آف آرمی اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی ایڈہاک کمیٹی کے ممبران میں شامل ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز نے پی ایم ڈی سی کی داخلہ پالیسی ہوا میں اڑا دی

سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ینگ ڈاکٹرز بلاوجہ ہڑتال نہیں کریں گے جبکہ ہم ڈاکٹرز کو نظر انداز نہیں کریں گے اور ان کے مفاد کو دیکھیں گے، ایڈہاک کمیٹی کونسل میں کام کرے گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پی ایم ڈی سی میں اصلاحات تک نوجوان ڈاکٹرز میرے ساتھ ہیں، ینگ ڈاکٹرز نے مجھ سے ہڑتال نہ کرنے کا وعدہ کیا ہے لہذا ینگ ڈاکٹرز اپنے وعدے پر قائم رہیں ہڑتال نہ کریں۔

The post سپریم کورٹ کا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل تحلیل کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2EzTnNC
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment