Ads

جھنگ میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

جھنگ: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بین الاقوامی پولیس انٹرپول کی نشاندہی پر جھنگ میں چھاپہ مار کر بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کا کہنا ہے کہ انٹرپول کینیڈا کی نشاندہی پر جھنگ میں کارروائی کی گئی، جس کے دوران تیمور مقصود نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر برآمد ہوا ہے جس میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز کا مواد اور دیگر غیرقانونی سامان بھی شامل ہے، ملزم کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

 خالد انیس کا کہنا ہے کہ تیمور مقصود الیکٹریکل انجینئر ہے اور دوسال قبل اس گروہ میں شامل ہوا، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا ہے میں ذہنی تسکین کے لئے یہ کام  کرنے پر مجبور ہوا اور جب سے اس گروپ میں شامل ہوا مجھے مزید گروپس سے رابطے بھی بڑھتے گئے۔

The post جھنگ میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2nmSvFg
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment