Ads

لودھراں میں 6 سالہ عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا رشتہ دار گرفتار

لودھراں: دنیا پور کے علاقے میں پولیس نے 6 سالہ عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے بچی کے تایا زاد بھائی حیدر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لودھراں میں معصوم 6 سالہ عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا اس کا اپنا تایا زاد بھائی نکلا۔ دنیا پور کی رہائشی عاصمہ 19 فروری کی شام لاپتہ ہوگئی تھی اور 4 روز کے بعد اس کی لاش گھر کے قریب پانی کے جوہڑ سے برآمد ہوئی۔

ڈی پی او امیر تیمور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  بچی کے قتل کے شبہ میں چند افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی گئی تو انکشاف ہوا کہ عاصمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے والا بچی کا تایا زاد حیدر ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق ابتدائی تفتیش میں حیدر نے اعترافِ جرم کرلیا ہے اور بتایا ہے کہ اس نے بچی کو قتل کرکے لاش احاطے میں دبا دی تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی تھی۔

The post لودھراں میں 6 سالہ عاصمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا رشتہ دار گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ET3hhR
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment