Ads

زرداری ہاؤس اسلام آباد پر چھاپہ ماریں راؤ انوار مل جائے گا، عابد شیر علی

 کراچی: وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ اگر زرداری ہاؤس اسلام آباد پر چھاپہ مارا جائے تو راؤ انوار مل جائے گا۔

کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نہال ہاشمی کو ان کے نازیبا کلمات کی سزا ملی، جس دن انہوں نے توہین عدالت کی اسی روز نواز شریف نے ایکشن لیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ راؤ انوار معصوم لوگوں کا قاتل ہے، زرداری ہاوس اسلام آباد پر چھاپہ ماریں راؤ انوار مل جائے گا۔

عابد شیر علی نے کہا کہ سندھ کے حکمران چور اور لٹیرے ہیں، عوام کے اربوں روپے ہڑپ کر چکے ہیں تاہم ایک ایک پائی کا حساب لیں گے، پیپلز پارٹی کو وقت دیا اب قوم ان کا احتساب کرے۔

The post زرداری ہاؤس اسلام آباد پر چھاپہ ماریں راؤ انوار مل جائے گا، عابد شیر علی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2GBiy4d
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment