Ads

پنجاب اور سندھ میں پولیس ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہے، عمران خان

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ پولیس ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی خودمختار، پیشہ ور اور غیرسیاسی پولیس کا پنجاب اور سندھ پولیس سے کوئی موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا ایکٹ کے ذریعے صوبے کی پولیس کو مکمل طور پر غیر سیاسی کردیا گیا ہے جب کہ پنجاب اور سندھ میں پولیس سیاسی مخالفین کو کچلنے اور ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہے۔

دریں اثنا عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈار سے ملاقات میں خواجہ آصف نااہلی کیس سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ عمران خان نے عثمان ڈارکو تمام دستاویزی ثبوت میڈیا کوجاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف شریف خاندان کے منی لانڈرنگ گینگ کا حصہ ہیں اوروزیرخارجہ کی کرپشن اورمنی لانڈرنگ کو ہرسطح پراٹھایا جائے۔

The post پنجاب اور سندھ میں پولیس ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہے، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2rW8nE3
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment