دبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی موت کی تحقیقات دبئی پولیس پروسیکیوشن کے حوالے کردی گئی ہے۔
تین روز قبل حرکت قلب بند ہونے کے باعث دبئی میں انتقال کرنے والی اداکارہ سری دیوی کی موت کی تحقیقات دبئی پولیس پروسیکیوشن کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ دبئی میڈیا آفس کی جانب سے کی جانے والی ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اب اس کیس کی تحقیقات دبئی پولیس پروسیکیوشن کرے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بونی کپورغلطی نہ کرتے تو سری دیوی آج زندہ ہوتیں
خلیج ٹائمز کے مطابق سری دیوی کے شوہر بونی کپور اب بھی دبئی میں موجود ہیں اوراہلیہ کی لاش کی حوالگی کے منتظر ہیں تاہم دبئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے آج بھی سری دیوی کی لاش ان کے ورثا کے حوالے نہ کی جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: موت سے کچھ دیر قبل سری دیوی کے ساتھ کیا ہوا؟
واضح رہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سری دیوی کی موت کی وجہ دل کادورہ قرار دیا جارہا تھا تاہم گزشتہ روز جاری ہونےو الی فرانزک رپورٹ کے مطابق سری دیوی کی موت ہوٹل کے باتھ روم میں پانی کے ٹب میں ڈوبنے کے باعث ہوئی۔
The post سری دیوی کی موت کی تحقیقات دبئی پولیس پروسیکیوشن کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2oDXMca
0 comments:
Post a Comment