Ads

کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی  کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، تاہم  آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں پچھلے چند روز سے جاری گرمی کی لہر ٹوٹنے کے بعد شہریوں نے سکون کا سانس لیا ہے۔

شہر قائد میں اس وقت 15 سے 18 کلو میٹر کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔ سمندر کی سمت سے چلنے والی ہلکی ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت کم محسوس ہو رہی ہے۔  صبح 11 بجے شہر کے مختلف علاقوں کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈتک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے جس نے عوام کا جینا دوبھر کرکے رکھ دیا ہے۔

The post کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H17Epa
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment