Ads

حکومت اپنی کمزور گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لے، خورشید شاہ

 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت عوام سے جینے کا حق نہ چھینے اور اپنی کمزور گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لے، اس حکومتی اقدام سے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہوگا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کے بجائے عوام کو سزا دینے پر یقین رکھتی ہے، حکومت عام سے جینے کا حق نہ چھینے اور اپنی کمزور گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لے۔

The post حکومت اپنی کمزور گورننس کا بدلہ عوام سے نہ لے، خورشید شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2F4gQXY
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment