Ads

بھارت نے پاکستانی زائرین کے لئے ویزوں پر غیراعلانیہ پابندی لگادی

 لاہور: بھارت نے پاکستانی زائرین کے مذہبی ویزوں پر غیر اعلانیہ پابندی لگادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  پاکستان سے ہر سال سیکڑوں زائرین عظیم روحانی بزرگ حضرت معین الدین چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے عرس میں شرکت کے لیے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کا رخ کرتے ہیں، اس سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک معاہدہ بھی موجود ہے، جس کے تحت نئی دلی سرکار 500 پاکستانیوں کو عرس میں شرکت کے لئے ویزے جاری کرنے کا پابند ہے، اسی سلسلے میں رواں برس بھی سیکڑوں پاکستانیوں نے بھارتی ہائی کمیشن کو ویزوں کے لئے درخواستیں دی تھیں تاہم عرس کے آغاز سے چند روز قبل ہی بھارتی حکام نے تمام درخواستیں مسترد کردیں۔ جس کے نتیجے میں اب پاکستانی عرس میں شرکت نہیں کرسکیں گے

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانیوں کوحضرت نظام الدین اولیاؒ کےعرس میں شرکت سے روک دیا

واضح رہے کہ اس سےقبل دسمبر میں بھی بھارت نے پاکستانی زائرین کو معروف روحانی بزرگ حضرت خواجہ نظام الدین اولیارحمۃ اللہ علیہ کے عرس میں شرکت سے روک دیا تھا۔

The post بھارت نے پاکستانی زائرین کے لئے ویزوں پر غیراعلانیہ پابندی لگادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FGsoBT
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment