Ads

نعیم بخاری کو چیف جسٹس پاکستان کی ایئر ہوسٹسز کے ساتھ تصویر پر اعتراض

سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نے چیف جسٹس پاکستان سے ان کی ایئر ہوسٹس کے ہمراہ تصویر پر اعتراض کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کررہا ہے، ایک مقدمے کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما اور پاناما کیس میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے چیف جسٹس کی سوشل میڈیا پر چلنے والی ایئر ہوسٹسز کے ساتھ تصویر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی اس تصویر پر اعتراض ہے۔

جواب میں چیف جسٹس نے خوشگوار موڈ میں ریمارکس دیئے کہ کیوں آپ تصویر پر جل رہے ہیں، آپ کا تو حق بھی بنتا ہے، نعیم بخاری نے کہا کہ یہ وکلاء کا حق مارنے والی بات ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ بعض اوقات بیٹیوں کو انکار نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی سے اسلام آباد روانگی کے وقت دوران پرواز پی آئی اے کی فضائی میزبانوں نے چیف جسٹس کے ہمراہ چند تصاویر کھنچوائی تھیں، بعد میں انہوں نے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی تھیں۔

The post نعیم بخاری کو چیف جسٹس پاکستان کی ایئر ہوسٹسز کے ساتھ تصویر پر اعتراض appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GLPY2W
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment