Ads

شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست مسترد

 لاہور: ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف آئینی طور پر دو عہدے اکٹھے رکھ نہیں سکتے، وزیراعلیٰ شہباز شریف ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے شریک چیئرپرسن بھی ہیں، اس طرح انہوں نے اپنے اٹھائے گئے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، جس کے نتیجے میں وہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت اہل نہیں رہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت میاں شہباز شریف کو وزارت اعلی سے نااہل قرار دے، کیس کا فیصلہ سنانے تک انہیں وزیراعلی کی حیثیت سے کام کرنے سے روکے۔ ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔

The post شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H4WW0L
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment