اسلام آباد: وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی دارالحکومت میں نئے ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئے ائیرپورٹ کا افتتاح کردیا ہے، ائیرپورٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا رن وے پاکستان کا سب سے بڑا رن وے ہے جو 3 کلومیٹر سے زیادہ طویل ہے، جب کہ رن وے پر اے 380 سمیت دنیا کا بڑے سے بڑا ہوائی جہاز دھند میں بھی لینڈ کرسکتا ہے۔
ائیرپورٹ کا افتتاح وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا جب کہ اس موقع پر مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی اور سی ای او پی آئی اے مشرف رسول سیان بھی موجود تھے۔
پاکستان ائیرلائن کی پہلی کمرشل پرواز پی کے 300 کراچی سے اسلام آباد کے نیو ائیرپورٹ پر پہنچی، پرواز میں 140 مسافر سوار تھے جنہں نئے لوگو والے بورڈنگ پاس دیئے گئے۔
The post وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HIDNBb
0 comments:
Post a Comment