Ads

پریانکا چوپڑانے خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی: سابق ملکہ حسن اورنامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتےہوئے تمام  افواہوں کو رد کردیا۔

چند روز قبل پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ بھارتی ریاست آسام میں اپنے محافظوں کے ساتھ نظرآرہی تھیں۔ تصویر دیکھنے میں تو بالکل عام سی تھی تاہم اس عام سی تصویر نے اس وقت ہلچل مچادی جب کسی سوشل میڈیا صارف نے پریانکا کے ہاتھ میں بالکل ویسی ہی جیولری دیکھی جیسی بھارت میں شادی شدہ خواتین پہنتی ہیں اور اسے ’منگل سوتر‘ کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد میڈیا میں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی کہ پریانکاچوپڑا خفیہ طور پر شادی کرچکی ہیں۔

تاہم جب یہ خبر میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوگئی تو پریانکا کو خود سامنے آکر وضاحت کرنی پڑی۔ اداکارہ نے ان افواہوں کی تردیدکیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور اپنی خفیہ شادی کی تردید کرتے ہوئے کہا ’’افواہیں بہت زیادہ گردش کررہی ہیں، لیکن میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ نظر کا دھاگا ہے، میں جب بھی شادی کروں گی سب کو بتا کر کروں گی۔ اور یہ بالکل بھی خفیہ نہیں ہوگی۔‘‘

واضح رہے کہ پریانکا اپنی ہالی ووڈ سیریز’کوانٹیکو‘کے تیسرے سیزن کی شوٹنگ ختم کرکے حال ہی میں بھارت واپس آئی ہیں اور اب وہ ہدایت کار علی عباس ظفر کی فلم ’بھارت‘کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی جس میں ان کے ساتھ اداکار سلمان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

The post پریانکا چوپڑانے خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JFF9x8
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment