Ads

نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت یکم اگست تک ملتوی

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے نوازشریف کے خلاف زیرسماعت العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹرسردارمظفر اورنوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کے معاون وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

فاضل جج کے استفسارپرخواجہ حارث کے معاون وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل نوازشریف، مریم نواز اورداماد کیپٹن (ر) صفدرکی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کی معطلی اوررہائی کے حوالے سے درخواستوں پرسماعت ہوگی، جس پرفاضل جج نے کہا کہ کل دیکھ لیتے ہیں کہ ہائی کورٹ سے کیا ہدایات آتی ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت یکم اگست تک کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدرنے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کی معطلی اوررہائی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائرکررکھی ہیں، جن کی سماعت کل ہوگی۔

The post نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت یکم اگست تک ملتوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2mRc2O1
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment