Ads

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئے عاطف خان کا نام فیورٹ قرار 

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے نو منتخب رکن اسمبلی خیبرپختونخوا عاطف خان کا نام وزیراعلیٰ کے پی کے امیدواروں میں سرفہرست ہے تاہم اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کی اکثریت نے عاطف خان کے حق میں رائے دیدی ہے جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پرویز خٹک کو قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے سے روک دیا ہے اور اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نام کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر و ڈپٹی قومی اسمبلی سے متعلق بھی اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی سندھ سے اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب سے ہوگا، اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے عارف علوی کا نام پہلی ترجیح پر آگیا ہے جب کہ ڈپٹی اسپیکر کا نام بھی جلد طے ہوجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان عاطف خان کو گزشتہ دور میں بھی وزیراعلیٰ بنانا چاہتے تھے تاہم پی ٹی آئی کے اتحادی پرویز خٹک کو وزیراعلیٰ دیکھناچاہتے تھے۔

The post وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئے عاطف خان کا نام فیورٹ قرار  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Os18La
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment