Ads

جنسی زیادتی کے الزام پر امریکی پادری مستعفی

جنسی زیادتی کے الزام پر امریکی پادری مستعفی

معروف امریکی کیتھولک پادری نے نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی کے اسکینڈل کے بعد استعفیٰ پیش کردیا جسے پوپ فرانسس نے منظور کرلیا ہے۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے جنسی زیادتی کے الزام میں 88 سالہ امریکی پادری کارڈینل تھیو ڈور مک کیریک کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ واشنگٹن کے سابق سینئر پادری اور موجودہ ’کار ڈینل‘ کو ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام کا سامنا تھا جس پر انہوں نے اپنا استعفی پوپ فرانسس کو پیش کیا۔

مرکزی چرچ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پادری مک کیریک کے استعفی کی منظوری کے بعد اُن سے تمام اعزازات واپس لے لیے گئے ہیں اور اب مستعفی پادری عدالت کے مکمل فیصلے تک کسی بھی عوامی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی جگہ ان معاملات پر گفتگو کریں گے۔

واضح رہے کہ کیتھولک پادری مک کیریک پر الزام تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر 1970ء کی دہائی کے اوائل میں ایک نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اُس وقت وہ نیویارک کے ایک چرچ کے پادری تھے۔ 88 سالہ مک کیریک کو امریکی کیتھولک حلقوں میں انتہائی معتبر خیال کیا جاتا ہے۔

The post جنسی زیادتی کے الزام پر امریکی پادری مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LGJLIb

via Blogger https://ift.tt/2LNvrgS
July 29, 2018 at 07:37AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment