Ads

پی آئی اے کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پی آئی اے کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

 کراچی: مالی بدعنوانیوں اور سنگین بدانتظامی کی شکار قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کا خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

مالی نتائج کی رپورٹ کے مطابق  قومی ایئر لائن کو گزشتہ 10 ماہ کے دوران 48 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ ہوا جب کہ  پی آئی اے کو پچھلے سال کی بہ نسبت پونے 10 ارب روپے خسارے کا سامنا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے تمام ایم ڈیز اور سی او اوز کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

رپورٹ میں نقصان کی 3 بڑی وجوہات بیان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 10 ماہ کے دوران روپے کی قدر 6 فیصد گرنے کے باعث پی آئی اے کو نقصان ہوا اور اسی عرصے میں ایندھن کی قیمتیں 23 فیصد بڑھنے کی وجہ سے پی آئی اے کو نقصان اٹھانا پڑا جب کہ تیسری بڑی وجہ کم آمدنی کو قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 10 ماہ میں پی آئی اے کے ریوینیومیں صرف 5.4 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی شاہ خرچیاں اور غیر ضروری مالی لاگت سے پونے دو ارب روپے کا نقصان ہوا، اس کے علاوہ  انتظامیہ کے دعووں کے برعکس آپریشن کی مد میں پی آئی اے کے نقصان کے تناسب میں 28 فیصد اضافہ ہوا۔

The post پی آئی اے کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uX15Pu

via Blogger https://ift.tt/2NPIpZ1
July 29, 2018 at 07:52AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment