Ads

اجے دیوگن ہنی مون چھوڑ کرواپس کیوں آگئے تھے، کاجول نے19 سال بعد راز کھول دیا

ممبئی: اداکارہ کاجول نے اپنے ہنی مون سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر اجے دیوگن ہنی مون درمیان میں ہی چھوڑ کر واپس بھارت آگئے تھے۔

حال ہی میں اداکارہ کاجول نے اپنی آنے والی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کی تشہیری تقریب کے دوران اپنے شوہر اجے دیوگن اور ہنی مون سے متعلق باتیں شیئر کرتے ہوئے کہا شادی سے قبل انہوں نے اور اجے دیوگن نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ کام سے چھٹی لے کر دوماہ تک پوری دنیا گھوم کر اپنا ہنی مون منائیں گے۔

تاہم ابھی ہمارے ہنی مون کو صرف 40 دن ہی ہوئے تھے اورہم یونان میں تھے کہ اجے دیوگن پریشان ہوگئے اور ایک صبح انہوں نے کہا میں گھوم کر تھک گیا ہوں میرے سر میں بے حد درد ہے اور بخار بھی ہے لہذا بہت ہوگیا گھومنا پھرنا اب گھر واپس چلو۔

کاجول نے کہا ان کی یہ بات سن کر میں حیرت زدہ رہ گئی اور کہا میں آپ کو سردرد کی دو ادے دیتی ہوں لیکن اجے دیوگن نے منع کردیا، اس طرح ہمارا 2 ماہ کا ہنی مون صرف 40 دنوں میں ہی ختم ہوگیا۔

The post اجے دیوگن ہنی مون چھوڑ کرواپس کیوں آگئے تھے، کاجول نے19 سال بعد راز کھول دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LwVk0s
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment