Ads

شیخ رشید کے خلاف آواز اٹھانے والے چیف کمرشل منیجر ریلوے عہدے سے فارغ

 اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف آواز اٹھانے والے چیف کمرشل منیجر کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ریلوے بورڈ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف آواز اٹھانے والے چیف کمرشل منیجر کو عہدے سے فارغ کرکے او ایس ڈی بنادیا ہے جب کہ آغا وسیم کو نیا چیف کمرشل منیجر ریلوے تعینات کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شیخ رشید کے وزیر بنتے ہی ریلوے افسران سے اختلافات

واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید سے اختلافات کے بعد چیف کمرشل مینیجر حنیف گل نے 2 سال کی طویل رخصت مانگ لی تھی، چیف کمرشل مینیجر حنیف گل نے چھٹیوں کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نئے وزیر کا رویہ تضحیک آمیز ہے، شیخ رشید انتہائی نان پروفیشنل وزیر ہیں لہذا ان کے ماتحت کام نہیں کرسکتا۔

The post شیخ رشید کے خلاف آواز اٹھانے والے چیف کمرشل منیجر ریلوے عہدے سے فارغ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wlTniC
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment