بیجنگ: چین کے شہر ہاربن کے ہوٹل میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے جب کہ 23 افراد زخمی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق چین کے شمال مشرقی شہر ہاربن کے ایک ہوٹل میں ہونے والی آتشزدگی میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے جب کہ 23 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے 2 افراد کی حالات نازک ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
ریسکیو ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ ہوٹل کی دوسری منزل پر باورچی خانے میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کے 4 سو مربع میٹر رقبے کو گھیرے میں لے لیا۔ تاحال آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
ریسکیو ادارے کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ آگ پر دو سے تین گھنٹوں میں قابو پالیا گیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آتشزدگی کے وقت ہوٹل میں 105 افراد قیام پذیر تھے جن میں غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے۔ ہوٹل میں آتشزدگی سے نمٹنے کے لیے ’ حفاظتی اقدامات‘ نہ ہونے کے برابر تھے۔
The post چین کے ہوٹل میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Peqdcn
0 comments:
Post a Comment