Ads

خیبرپختونخوا میں کابینہ کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اختلافات کا شکار

پشاور: خیبرپختونخوا میں کابینہ کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اختلافات کا شکارہوگئی اوردوسری بار رکن اسمبلی بننے والوں نے پارٹی قیادت سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

طویل انتظارکے بعد خیبرپختونخوا میں کابینہ کا اعلان کردیا گیا ہے لیکن وزیراعلی محمود خان کی ٹیم میں شامل نہ ہونے والے کھلاڑی ناراض ہوگئے اورناراض ارکان اسمبلی نے اپنا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے بتایا گیا ہے کہ کابینہ میں نظرانداد کرنے پر پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی شدید ناراض ہیں ان ناراض ارکان اسمبلی نے ایکسپریس نیوزکو بتایا کہ پارٹی نے ہماری جدوجہد کا صلہ نہیں دیا، کابینہ میں دوسری پارٹیوں سے آنے والوں کو ترجیح دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تحفظات کے حوالے سے سے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کررہے ہیں شاہ محمد وزیرپہلے ہی معاون خصوصی بنانے پرناراضگی کا اظہارکرچکے ہیں۔

 

The post خیبرپختونخوا میں کابینہ کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اختلافات کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MAWnl6
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment