مردان: تخت بھائی کے علاقے میں کم سن بچی سے زیادتی و قتل کے الزام میں قریبی رشتے دار کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مردان کے علاقے تخت بھائی میں 5 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا ملزم پکڑا گیا۔ 7 اگست کو حسینہ گل گھر سے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد کھیتوں سے اس کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد ہوئی تھی۔
سنگ دل قاتل نے بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا تھا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔ پوسٹ مارٹم سے بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔ ڈی پی او مردان واحد محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ معصوم حسینہ گل کو اس کے سگے چچا نے زیادتی کے بعد قتل کیا ہے اور پولیس نے ملزم خان محمد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے گھر میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے بچی کے قتل کی تحقیقات اعلیٰ سطح کے کیس کے طور پر کیں جس کے دوران درجنوں افراد سے تفتیش کی گئی جب کہ سیکڑوں افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے گئے۔ اس کڑی تفتیش کے نتیجے میں پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
The post مردان میں 5 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے الزام میں قریبی رشتے دار گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OxG6u0
0 comments:
Post a Comment