Ads

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحٰی پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

 لاہور: پاکستان ریلوے  نے عیدالاضحٰی کے  موقع  پر اضافی رش کے پیشِ نظر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عیدالاضحٰی کے موقع پر مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے پاکستان ریلوے نے 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبرکی منظوری کے بعد ٹرینوں کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق عید کے موقع پر پہلی حصوصی ٹرین 19 اگست کو صبح 10 بجے کراچی سٹی سے  پشاور کے لئے روانہ ہو گی، دوسری اسپیشل ٹرین 19 اگست کو صبح 7 بجے کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے، تیسری  20 اگست دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لئے، چوتھی ٹرین 21 اگست کو راولپنڈی سے صبح 7 بجے ملتان کے لئے جب کہ  پانچویں اسپیشل ٹرین 25 اگست کو ملتان کینٹ سے صبح 7 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہو گی۔

The post پاکستان ریلوے کا عیدالاضحٰی پر 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2nAvXBq
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment