کراچی: بھٹائی آباد کے علاقے میں 7 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بھٹائی آباد سے 7 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے زیادتی کے بعد گلادبا کر قتل کردیا گیا۔ بچی کی شناخت کائنات کے نام سے ہوئی۔ سچل پولیس نے مرکزی ملزم شاہد محمود سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ زیر حراست افراد میں بچی کے قریبی رشتے دار بھی شامل ہیں۔
ابتدائی طبی رپورٹ اور پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی اور تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بچی پر تشدد کا اعتراف کیا ہے، ان کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کئے جائیں گے جس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
The post کراچی میں 7 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے الزام میں 4 ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2v9QYqL
0 comments:
Post a Comment