Ads

طلال چوہدری کے خلاف فیصلے پر کچھ نہیں کہوں گا قوم سب دیکھ رہی ہے، احسن اقبال

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری کے فیصلے پر تبصرہ نہیں کروں گا قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے۔

طلال چوہدری کے خلاف فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ طلال چوہدری کے فیصلے پر تبصرہ نہیں کروں گا قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے، اس الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے، تمام جماعتیں ہی دھاندلی کا رونا رو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں موجودہ الیکشن میں دھاندلی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے جب کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو تقویت ملی تو ہی ہم لوگ اسمبلیوں میں پہنچے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : طلال چوہدری توہین عدالت کے مرتکب قرار، 5 سال کیلیے نااہل

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو آرٹیکل 63 (1) جی کے تحت توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عدالت برخاستگی تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالتی فیصلے کے نتیجے میں طلال چوہدری پانچ سال کے لئے نااہل ہوگئے ہیں۔

The post طلال چوہدری کے خلاف فیصلے پر کچھ نہیں کہوں گا قوم سب دیکھ رہی ہے، احسن اقبال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LHENLU
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment