Ads

پی کے 70 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پرپی ٹی آئی کے شاہ فرمان ہارگئے

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 70 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے شاہ فرمان ہارگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 70 میں تحریک انصاف کے امیدوارشاہ فرمان اپنے مخالف اے این پی کے امیدوارخوش دل خان سے 47 ووٹ کے فرق سے کامیاب قرارپائے تھے، خوش دل خان نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی تھی۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی پرشاہ فرمان ہارگئے ہیں جب کہ عوامی نیشنل پارٹی کے خوش دل خان کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔ جس کے بعد اب صوبائی اسمبلی میں اے این پی کی نشستوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کوواضح برتری حاصل ہے اورشاہ فرمان بھی خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے امیدواروں میں شامل تھے۔

The post پی کے 70 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پرپی ٹی آئی کے شاہ فرمان ہارگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OAIr8d
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment