Ads

شہباز شریف کیخلاف صاف پانی کمپنی کا سابق سی ای او وعدہ معاف گواہ بن گیا

 لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف صاف پانی کمپنی کا سابق اعلیٰ افسر وعدہ معاف گواہ بن گیا۔

پنجاب صاف پانی کمپنی کرپشن اسکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صاف پانی کمپنی کا سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم اجمل وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے تیار ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی حراست میں موجود وسیم اجمل نے صاف پانی مقدمے میں مہنگے ٹھیکے دینے کا ملبہ بھی شہباز شریف پر ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اجمل کی گرفتاری: حمزہ شہبازکیلیے خطرے کی گھنٹی

وسیم اجمل نے اپنے ابتدائی بیان ریکارڈ کروادیا ہے جس کے مطابق  شہباز شریف کے احکامات پر مقامی کمپنیوں کے بجائے غیر ملکی کمپنیوں کو بلایا گیا اور مہنگے ٹھیکے دیئے گئے۔ شہبازشریف کے علاوہ 4 افسران اور 2 بورڈ ممبران نے بھی صاف پانی فراہمی کے منصوبے میں مداخلت کی۔  یہ بھی حکم دیا گیا کہ شہبازشریف کی میٹنگ سے قبل حمزہ شہباز کو ٹھیکوں سے متعلق بریفنگ دی جائے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے ملاقات میں وعدہ معاف گواہ بنانے کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے صاف پانی پروجیکٹ میں کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں وسیم اجمل کو گرفتار کیا ہے۔

The post شہباز شریف کیخلاف صاف پانی کمپنی کا سابق سی ای او وعدہ معاف گواہ بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2McmCu9
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment