Ads

نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ کرپشن کیس میں کل طلب کرلیا

لاہور: نیب لاہور نے آشیانہ اقبال اور پنجاب پاورکیس میں شہبازشریف کو بیان دینے کے لئے طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئےکل طلب کرلیا ہے۔ ڈی جی نیب شہزاد سلیم اتوار کے روز بھی اپنے آفس پہنچے اور کل شہباز شریف کی پیشی کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہباز شریف کیخلاف وعدہ معاف گواہ

نیب نے شہباز شریف کو پنجاب لینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی کے تحت بنائی گئی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں 19 کروڑ 30 لاکھ روپے کے گھپلے  اور کیس میں گرفتار فواد حسن فواد کے انکشافات کی روشنی میں بلایا ہے۔شہباز شریف سے پنجاب پاور کیس میں غیر قانونی تقرری کے حوالے سے بھی انکوائری کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف طلب

شہباز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے مستحق ٹھیکیدار چوہدری لطیف کا ٹھیکہ منسوخ کرکے لاہور کاسا کو ٹھیکہ نوازا جس سے قومی خزانے کو 19 کروڑ 30 لاکھ روپے نقصان پہنچا جب کہ آشیانہ اقبال کا ٹھیکہ ایل ڈی اے کو دینے سے قومی خزانے کو 71 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

The post نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ کرپشن کیس میں کل طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BqW07C
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment