Ads

وزیراعظم عمران خان کے پہلے دن کا منفرد آغاز، تصاویر سامنے آگئیں

 کراچی: وزیراعظم عمران خان کے منصب سنبھالنے کے بعد پہلے دن کے آغاز کی تصاویر سامنے آگئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے حلف اٹھانے کے بعد منصب سنبھال لیا ہے۔ منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے پہلے دن کے آغاز کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔ عمران خان نے سیاہ رنگ کا ٹراؤزر اور ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے سادگی کی مثال قائم کردی

وہ عملے کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس کے مختلف حصوں کا دورہ کررہے ہیں اور انہیں کچھ ہدایات دیتے نظر آرہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایک کتاب میں بھی ہاتھ میں پکڑی ہوئی ہے۔

یہ تصاویر پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی طرف سے جاری کی گئی ہیں۔ فیس بک پر عمران خان کے آفیشل پیج کی طرف سے جاری کردہ کیپشن کے مطابق جب ملک چلانا ہو تو کوئی چھٹی نہیں ہوتی۔ وزیراعظم عمران خان چھٹی والے دن بھی دفتر پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے وزیراعظم کی رہائش گاہ کی بجائے وزیراعظم ہاؤس میں ملٹری سیکرٹری کی 2 کمروں پر مشتمل رہائش گاہ میں رہنے کو ترجیح دی ہے۔

The post وزیراعظم عمران خان کے پہلے دن کا منفرد آغاز، تصاویر سامنے آگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MwOxIJ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment