Ads

کپور خاندان نے راج کپور اسٹوڈیو فروخت کے لیے پیش کردیا

 ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری سے وابستہ کپور خاندان نے مشہور راج کپور اسٹوڈیو فروخت کے لیےپیش کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں واقع کپور خاندان کے تاریخی اسٹوڈیو کی فروغ کے حوالے سے راج کپور کے بیٹے اور اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ کچھ دنوں سے ہم اسٹوڈیو کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے تزئین و آرائش کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن حقیقت میں اس مٹی کے ڈھیر کو ازسرنو تعمیر کرنا ممکن نہیں اور پورا کپور خاندان اس بارے میں بہت جذباتی بھی ہے اس لیے سینے پر پتھر رکھ کر اور سوچ سمجھ کر اسٹوڈیو کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک اسٹوڈیو کی تعمیر کے لیے مناسب سرمایہ کاری نہیں ہوئی کہ اسے مستقل بنیادوں پر چلایا جاسکے لیکن ہمیں اس ضمن میں ایک بڑے منصوبے پر کام کرنا ہوگا اور درست فیصلے کرنے ہوں گے کیوں کہ راج کپور اسٹوڈیو آتشزدگی سے پہلے ہی یہ ایک سفید ہاتھی بن چکا تھا اور نقصان میں جارہا تھا۔

رشی کپور نے کہا کہ اسٹوڈیو کو صرف چند فلموں، ٹی وی سیریلز اور اشتہارات کے لیے بک کیا جاتا تھا جبکہ لوگ مفت پارکنگ، ایئرکنڈیشن سٹنگ اور دیگر رعایت کے لیے بھی اصرار کرتے تھے ان تمام تر باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سینے پر پتھر رکھ کر سوچ سمجھ کر اسٹوڈیو کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ممبئی کے اسٹوڈیو میں آتشزدگی سے راج کپور کے تاریخی ملبوسات جل کر راکھ

یاد رہے کہ راج کپوراسٹوڈیو کا سنگ بنیاد اداکار راج کپور نے 1948ء میں اپنے ہاتھوں سے رکھا تھا جہاں پہلی فلم ’آگ‘ شوٹ کی گئی، اسٹوڈیو کے بینر تلے بالی ووڈ کی کئی تاریخی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جن میں برسات (1949ء)، آوارہ (1951ء)، بوٹ پالش (1954ء)، شری 420 (1955ء) اور دیگر شامل ہیں۔

The post کپور خاندان نے راج کپور اسٹوڈیو فروخت کے لیے پیش کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Luk5do
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment