Ads

داعش خراساں کا امیرفضائی حملے میں مارا گیا، افغانستان کا دعویٰ

کابل: افغانستان نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی حملے میں داعش کا امیر برائے خراساں ابو سعید مارا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) نے فضائی حملے میں داعش خراساں کے امیر ابو سعید اورکزئی المعروف سعد ارہابی کی 10 دیگر کمانڈرز کے ہمراہ ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

این ڈی ایس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ داعش کا مقامی امیر ضلع خوگیانی کے جنگلات میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے فضائی اور زمینی آپریشن کے دوران مارا گیا جب کہ اس دوران اسلحہ ڈپوز کو بھی تباہ کردیا گیا۔

فضائی حملے کے بعد بری فوج نے علاقہ کلیئر کرایا اور دو زخمی جنگجوؤں کو حراست میں لے کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

فضائی آپریشن افغان فضائیہ نے کیا یا پھر اتحادی افواج نے بمباری کی اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

The post داعش خراساں کا امیرفضائی حملے میں مارا گیا، افغانستان کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BPTN66
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment