Ads

سینیٹ میں شیری رحمان کو ہٹاکر راجا ظفر الحق اپوزیشن لیڈر مقرر

سینیٹ میں شیری رحمان کو ہٹاکر راجا ظفر الحق اپوزیشن لیڈر مقرر

 اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی منظوری کے بعد ایوان بالا میں قائد ایوان پی ٹی آئی کے شبلی فراز  اور اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفرالحق کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے تحریک انصاف کے نامزد شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد ایوان اور مسلم لیگ (ن) کے راجہ ظفر الحق کو ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈرمقرر کردیا ہے اور سینٹ سیکر ٹریٹ کی جانب سے دونوں کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکا عہدہ پیپلزپارٹی کی شیریں رحمان کے پاس تھا تاہم 18 اگست کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، درخواست پر (ن) لیگ کے علاوہ اتحادی سینیٹرز کے دستخط بھی موجود تھے جس پر چیئرمین سینیٹ نے شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈرکےعہدے سے ہٹادیا ہے۔

The post سینیٹ میں شیری رحمان کو ہٹاکر راجا ظفر الحق اپوزیشن لیڈر مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BK9YBI

via Blogger https://ift.tt/2BPlU5o
August 26, 2018 at 01:31AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment