ریاض: پاکستانی اداکار فواد خان اور ان کی اہلیہ نے رواں برس نہ صرف حج کی سعادت حاصل کی بلکہ حج کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی اداکار فواد خان اور ان کی اہلیہ صدف کنول نے رواں برس حج کی سعادت حاصل کرلی ہے، اس کے علاوہ فواد خان نے سعودی حکومت کی طرف سے منعقد حج کی اختتامی تقریب میں نہ صرف شرکت کی بلکہ پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔

حج کی اختتامی تقریب میں شرکت کے موقع پر فواد خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی حجاج کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے، یہ میرا پہلا حج تھا اور میں بہت خوش ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے بہترین انتظامات دیکھ کر کافی متاثر ہوا ہوں۔

فواد خان نے حج کے دوران تمام حجاج کرام کا خیال رکھنے اور مسلم امہ سے لگاؤ پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ بھی اداکیا۔ اس کے علاوہ فواد خان نے حج کے کامیاب انعقاد پر خادم حرمین و الشریفین شاہ سلمان کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
The post فواد خان نے اہلیہ کے ہمراہ حج کرلیا، اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wfJGCi
via Blogger https://ift.tt/2o8oA4e
August 26, 2018 at 01:31AM
0 comments:
Post a Comment