Ads

اڈیالہ جیل؛ نوجوان وارڈر سے جنسی زیادتی کے الزام میں اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ معطل

 راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ معظم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر نوجوان جیل وارڈر سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی جس پر دونوں ملزمان کو معطل کردیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل معظم نے اپنے ساتھی وارڈر بلال کے ساتھ مل کر نوجوان جیل وارڈر صفدر سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی، جس پر آئی جی جیل خانہ جات نے دونوں ملزمان کو 3 ماہ کے لیے معطل کردیا۔

جیل ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ معظم اور وارڈر بلال نے ساتھی وارڈر کو جنسی طور پر ہراساں  کیا۔ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے انکوائری کی اور تصدیق ہونے کے بعد معاملہ آئی جی کے نوٹس میں لایا گیا۔ فوری طور پر دونوں ملزمان کو معطل کرکے معاملے کی مزید تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی جیل نوید رؤف کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا گیا ہے۔

The post اڈیالہ جیل؛ نوجوان وارڈر سے جنسی زیادتی کے الزام میں اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BQ1ol2
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment