Ads

نواز شریف صدارتی امیدوار کیلئے یوسف رضا گیلانی کے نام پر رضامند

 اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف صدارتی امیدوار کے لیے پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے نام پر رضامند ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کی جانب گرین سگنل ملنے کے بعد اپوزیشن کے متفقہ صدارتی امیدوار کے لیے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے نام پر مسلم لیگ(ن) اتفاق کرسکتی ہے۔

پیپلز پارٹی نے ابھی تک اعتزاز احسن کا نام بطور صدر پاکستان کے لیے دیا  ہے اور آصف زرداری بھی اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئے ہیں تاہم (ن) لیگ نے اعتزاز احسن کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدارتی امیدوار پر اپوزیشن میں اختلافات، پی پی پی اعتزاز احسن پر ڈٹ گئی

اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں میں متفقہ صدارتی امیدوار کے نام پر اختلافات برقرار رہے ہیں  اور کل تک ہر صورت اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے صدر پاکستان کا نام پیش کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عارف علوی کو اور پی پی پی نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آج اپوزیشن کے امیدوار کا اعلان کریں گے۔

The post نواز شریف صدارتی امیدوار کیلئے یوسف رضا گیلانی کے نام پر رضامند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2obEX05
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment