Ads

 پینٹاگون ’لیزر سسٹم‘ سے روس اور چین کے عزام کو ناکام بنائے گا

 پینٹاگون ’لیزر سسٹم‘ سے روس اور چین کے عزام کو ناکام بنائے گا

 واشنگٹن: امریکا دشمن ممالک کو مات دینے کے لیے ریڈیو فریکونسی وائرلیس سسٹم کے بجائے ’لیزر کمیونیکیشن سسٹم‘ کا استعمال کرے گا۔ 

امریکی ادارے پینٹاگون نے جنگی آپریشن کے دوران اہداف کو نشانہ بنانے، اہلکاروں کے ایک دوسرے سے رابطہ کرنے اور خفیہ معلومات کے تبادلے کے لیے محفوظ اور پہلے سے تیز نظام تیار کیا ہے۔ اس سسٹم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ’ہیک‘ یا تباہ نہیں کیا جا سکتا۔ پینٹاگون نے اسے ’لیزر کمیونیکیشن سسٹم‘ کا نام دیا ہے۔

امریکی افواج ’وائرلیس نیٹ ورک اور ریڈیو فریکوئنسی کمیونیکیشن پر انحصار کرتے ہیں تاہم یہ نظام محفوظ نہیں جسے چین یا روس نہ صرف جام کرسکتے ہیں بلکہ ان کے ذریعے جانے والے پیغاموں کو تبدیل بھی کرسکتے ہیں اور اس طرح امریکا کے خفیہ ترین آپریشن کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

چین اور روس کی جاب سے ان خطرات کے پیش نظر پینٹاگون نے ایک نئے نظام کے لیے ریسرچ کا آغاز کیا۔ امریکی ادارے ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹ ایجنسی نے لیزر کمیونیکیشن نظام کو خفیہ معلومات کی ترسیل اور باہمی رابطوں کے لیے محفوظ اور تیز قرار دیا۔ اس نظام تک مخالف قوتوں کی رسائی ناممکن ہوگی۔

پینٹاگون کے مطابق ایسے سینسرز اور ہارڈ ویئر نظام پر کام کیا گیا ہے جو ’ فری- اسپیس آپٹیکل ٹیکنالوجی‘ کی مدد سے پیغامات کو وصول اور بھیجنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس نظام کے ذریعے پیغامات کو کیبل کے ذریعے نہیں بلکہ شعاعوں کو ہوا میں بھیج کر پیغامات کی ترسیل کی جا سکے گی۔

The post  پینٹاگون ’لیزر سسٹم‘ سے روس اور چین کے عزام کو ناکام بنائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BK9Tho

via Blogger https://ift.tt/2Lr2R0N
August 26, 2018 at 01:31AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment