Ads

شاہد آفریدی کی بھارت کو یوم آزادی کی مبارک باد

کراچی: سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی پیغام دیا ہے۔

بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پڑوسی ملک کو ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سال دونوں ملک اپنے اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو دلچسپ انداز میں مبارکباد

شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں امید کرتا ہوں اس سال پاکستان اور بھارت دونوں اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کریں ، جس سے یہ خطہ ایک بہتر، پرامن اور خوشحال مقام بن جائے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ میچز کا انعقاد ہوسکے۔‘‘

واضح رہے کہ قومی کرکٹر شعیب ملک نے بھی بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا سمیت تمام بھارتیوں کو مبارکباد دی ہے۔

The post شاہد آفریدی کی بھارت کو یوم آزادی کی مبارک باد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2w9K4RJ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment