Ads

مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی

 اسلام آباد: (ن) لیگ کے زیر اہتمام اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی جس میں پیپلزپارٹی، ایم ایم اے ، اور اے این پی سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج  سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ہوگی، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت شہباز شریف کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے وفد میں خورشید شاہ، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، اور راجہ پرویز اشرف ہوں گے، اس کے علاوہ کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان، غلام احمد بلور اور ایم ایم اے کے ارکان شریک ہوں گے۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے ساتھ مقابلے کے لیے وزیراعظم، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی جب کہ اپوزیشن متفقہ امیدوار سامنے لائے گی تاکہ تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دیا جاسکے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے بلوچستان نیشنل پارٹی سے مرکز میں حکومت سازی کے لیے حمایت مانگ لی ہے، بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے پی ٹی آئی کے سامنے 6 نکاتی مطالبات رکھ دیے ہیں جب کہ اختر مینگل کا کہنا تھا انہیں اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

The post مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2O5svK6
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment