Ads

حساس اداروں کے خلاف جسٹس شوکت صدیقی کے ریمارکس حذف

 اسلام آباد: حساس اداروں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ریمارکس عدالتی آرڈر سے حذف کردیئے گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے حساس اداروں کے خلاف ریمارکس حذف کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔  وزارت دفاع کی درخواست پر ہائی کورٹ نے عدالتی آرڈر سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ریمارکس حذف کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس شوکت صدیقی کیخلاف ریفرنس کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد

ایڈوکیٹ جنرل طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ رجسٹرار آفس کے مطابق کسی بھی بنچ کی تشکیل کے لئے عدلیہ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی بنچ کی تشکیل میں کسی دباؤ کے تاثر کو رد کردیا ہے۔ عدالت نے وزارت دفاع کی درخواست منظور کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔

واضح رہے کہ 18 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے لاپتہ افراد کیس میں ریمارکس اور آبزرویشن دی تھی کہ عدلیہ اور دیگر اداروں میں حساس اداروں کی مداخلت کو روکا جائے، جو اہم معاملات میں اپنی مرضی کے بینچ بنوانے کی کوشش کرتے ہیں۔

The post حساس اداروں کے خلاف جسٹس شوکت صدیقی کے ریمارکس حذف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OEkYDk
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment