Ads

پیپلزپارٹی نے صدرِمملکت کیلئے اپنا امیدوار میدان میں اتار دیا

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے صدارتی انتخاب کے لیے اعتزاز احسن کو اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے صدارتی انتخاب میں اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے معروف قانون دان اعتزاز احسن کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے باہمی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : تحریک انصاف نے ڈاکٹرعارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کی حمایت کے لیے خورشید شاہ کو (ن) لیگ اور تمام اتحادیوں سے رابطوں کا ٹاسک بھی دیا ہے جس کے تحت خورشید شاہ، شیری رحمان اور قمرزمان کائرہ اتحادیوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے صدارتی انتخاب کے لیے ڈاکٹر عارف علوی کو نامزد کیا گیا ہے۔ موجودہ صدر ممنون حسین کی مدت صدارت 8 ستمبر 2018 کو ختم ہوجائے گی اور ملک کے 13 ویں صدر کے لیے انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا۔

The post پیپلزپارٹی نے صدرِمملکت کیلئے اپنا امیدوار میدان میں اتار دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BmRR4P
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment