Ads

مولانا فضل الرحمان پی پی کے سوا تمام اپوزیشن کے صدارتی امیدوار نامزد

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے علاوہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے۔

مشترکہ صدارتی امیدوار پر اپوزیشن میں اختلافات برقرار ہیں اور کسی نام پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا جس کے بعد پیپلزپارٹی کے سوا تمام اپوزیشن جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے جب کہ پی پی اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اعتزاز احسن معافی مانگیں تو ان کے نام پر غور کرینگے

صدارتی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی آج دن 12 بجے تک پریزائیڈنگ افسران کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جب کہ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ڈاکٹرعارف علوی سندھ ہائی کورٹ میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

The post مولانا فضل الرحمان پی پی کے سوا تمام اپوزیشن کے صدارتی امیدوار نامزد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BPDdmB
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment