Ads

نوازشریف، مریم اور صفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج

 لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف، ان کی بیٹی اور داماد پہلے ہی جیل میں ہیں ایسی صورت میں ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنا انتقامی کارروائی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق آئین توڑنے والے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو ان کے گھر میں قید رکھا گیا، نواز شریف عادی مجرم نہیں ہیں لیکن ملک کے تین بار وزیر اعظم رہنے والے شخص کو  اڈیالہ جیل ڈال دیا گیا ہے، انہیں گھر منتقل کرکے اسے سب جیل قرار دیا جائے اور ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔

The post نوازشریف، مریم اور صفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BQLBT0
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment