Ads

پی ٹی آئی اور ق لیگ کا شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں پڑگیا

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ کے درمیان شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں پڑگیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے سے انکار کردیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں سیاسی جماعتوں کا شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں پڑتا نظر آرہا ہے۔ تحریک انصاف نے اسپیکر کے عہدے کیلئے ق لیگ سے پرویز الہٰی کے بجائے دوسرا نام مانگ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ق) کا (ن) لیگ کو انکار

ذرائع کے مطابق ق لیگ کو پنجاب اور وفاق میں ایک، ایک وزارت ملنے کا امکان ہے جبکہ صوبے میں ایک مشیر بھی دیا جائے گا۔  اس سے پہلے پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان پرویز الہٰی کو اسپیکر بنانے پر اتفاق ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ اتوار کو مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سردار ایاز صادق نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے رابطہ کرکے ان سے (ن) لیگ کا ساتھ دینے کی درخواست کی تھی۔ تاہم مسلم لیگ (ق ) نے (ن) لیگ کے رابطوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

The post پی ٹی آئی اور ق لیگ کا شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں پڑگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vs5ARB
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment