Ads

اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی نوجوان  کا گھر مسمار کردیا

رملہ: فلسطین میں اسرائیلی فوج نے شہید نوجوان کے گھر کو بلڈوزر سے مسمار کر کے اہل خانہ کو دربدر کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے رملہ کے شمالی گاؤں میں ایک شہید فلسطینی کے گھر کو مسمار کر کے اہل خانہ کو دربدر ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس گھر کے ایک رہائشی 17 سالہ نوجوان محمد طارق ابراہیم کو رواں برس جولائی میں شہید کردیا تھا۔

اسرائیل کے حکام کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوج بلڈوزر کے ذریعے ایک منزلہ عمارت کو مکمل طور پر مسمار کر رہی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ نوجوان نے اسرائیلی حدود میں داخل ہو کر ایک شخص کو چھریوں کے وار کر کے ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا تھا جس پر اسرائیلی فوج نے نوجوان کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا تھا۔

علاقہ مکینوں نے اسرائیلی موقف کو گھڑی ہوئی کہانی قرار دیتے ہوئے گھر کو مسمار کرنے کے موقع پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا، اسرائیلی فوجی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا گیا اور عملے کو کارروائی سے روکنے کی کوشش کی گئی جس پر اسرائیلی فوج نے آنسو گیس شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کر کے مظاہرین کو منتشر کر دیا تاہم اس دوران 6 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

The post اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی نوجوان  کا گھر مسمار کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NqvLjh
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment