Ads

ڈیرن بیری کی قومی کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بننے سے معذرت

 لاہور: ڈیرن بیری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بننے سے معذرت کر لی۔

آسٹریلیا کی جانب سے 153 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے ڈیرن بیری سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ کے لیے بات چیت جاری تھی تاہم اب انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر معذرت کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیو رکسن کے سبکدوش ہونے کے بعد خالی ہونے والی فیلڈنگ کوچ کی پوسٹ کیلیے ڈیرن بیری سے کامیاب مذاکرات کے بعد انہوں نے دورہ زمبابوے سے قبل ٹیم کو جوائن کرنا تھا تاہم پی سی بی کی جانب سے بار بار تاخیر کے باعث انہوں نے یہ ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کر لی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور مکی آرتھر کی جانب سے موقع دیئے جانے پر شکر گزار ہوں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔

The post ڈیرن بیری کی قومی کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بننے سے معذرت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P8BETn
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment