Ads

ترکی کا امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ

 انقرہ: صدر طیب اردگان نے ترکی پر عائد اقتصادی پابندیوں کے جواب میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی نے امریکا کی جانب سے عائد اقتصادی پابندیوں کے خلاف کمرکس لی ہے۔ اس حوالے سے ترکی کے صدر طیب اردگان نے امریکا کے تیار کردہ برقی مصنوعات سمیت ان تمام چیزوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا جس پر ’ میڈ ان امریکا‘ تحریر ہو۔

ترک صد ر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوگا کیوں کہ دنیا میں ہر چیز کا متبادل موجود ہے اگرامریکی موبائل آئی فون ہے تو مارکیٹ میں سام سنگ بھی موجود ہے اس لیے امریکی پروڈکٹ کو چھوڑ کر ہمیں دوسرے ممالک کی تیارکردہ متبادل مصنوعات کو اپنانا ہوگا۔

طیب اردگان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی کرنسی کی قدر کی بحالی اور معیشت کے فروغ کے لیے 4 ممالک سے مقامی کرنسیوں میں تجارت کے ساتھ دیگر انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔ مغرور امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اب عوام کو بھی آگے آکر امریکی مصنوعات کو خیر باد کہنا ہو گا۔

The post ترکی کا امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KOyTDn
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment