Ads

علی ظفر کے لیے امریکا میں ’’پرائیڈ آف پاکستان‘‘ کا ایوارڈ

علی ظفر کے لیے امریکا میں ’’پرائیڈ آف پاکستان‘‘ کا ایوارڈ

لاس اینجلس: نامور پاکستانی گلوکار و اداکارعلی ظفر کو لاس اینجلس میں ’’پرائیڈ آف پاکستان‘‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

پاکستان کے مقبول ترین گلوکار و اداکارعلی ظفر اپنی فلم’’طیفا ان ٹربل‘‘کی تشہیر کے لیے لاس اینجلس میں موجود ہیں۔ جہاں گزشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے’’یونائیٹڈ فور پاکستان انڈیپینڈنس ڈے‘‘کے نام سے جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں 20 ہزار سے زائد شرکا موجود تھے جو پاکستان کی جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک تھے۔ تقریب میں علی ظفر نے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھ کر وہاں موجود شائقین کا لہو گرمایا۔ تقریب کے اختتام پر علی ظفر کو ’’پرائیڈ آف پاکستان‘‘کےایوارڈ سے نوازاگیا۔

لاس اینجلس میں جشن آزادی کے حوالے سے کئی سال سے یہ  تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ علی ظفراور مایا علی کی گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم’’طیفا ان ٹربل‘‘ 26 کروڑ95 لاکھ کا شاندار بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

The post علی ظفر کے لیے امریکا میں ’’پرائیڈ آف پاکستان‘‘ کا ایوارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OCTgWp

via Blogger https://ift.tt/2nFMu79
August 15, 2018 at 04:43AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment