اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کااجلاس جاری ہے، ذرائع کے مطابق کابینہ کا آٹھ نکاتی ایجنڈا ہے، وفاقی کابینہ آج اہم عہدوں پر افسران کی تعیناتی کی منظوری دے گی جب کہ 100 روزہ پلان پرعملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیب قوانین، سول سروس، سول لاء، سی آر پی سی میں اصلاحات کے لئے بھی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی، جب کہ صحت کے شعبے کے لئے بھی ٹاسک فورس کی منظوری دی جائے گی۔
The post وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LxrfOj
0 comments:
Post a Comment