اسلام آباد: نیب مقدمات کی سماعت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ جج ارشد ملک نے مقدمات کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سخت سیکورٹی میں احتساب عدالت پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کے خلاف ریفرنسزکی سماعت 6 ہفتوں میں مکمل کی جائے
جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے نیب کے گواہ واجد ضیاء پر جرح کی گئی۔ احتساب عدالت نے سماعت میں کچھ دیر کےلیے وقفہ کردیا ہے اور واجد ضیا آج فلیگ شپ ریفرنس میں اپنا بیان بھی ریکارڈ کرائیں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کے ٹرائل مکمل کرنے کے لیے مزید 6 ہفتےکی مہلت دے دی ہے۔
The post نیب ریفرنسز کی سماعت؛ نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PaGzlV
0 comments:
Post a Comment