Ads

وزیراعظم سے آر ٹی ایس کی ناکامی پر تکنیکی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش

وزیراعظم سے آر ٹی ایس کی ناکامی پر تکنیکی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش

 اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان کو آر ٹی ایس کی ناکامی پر تکنیکی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کی ہے۔

سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان سے آر ٹی ایس کی ناکامی پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کی ہے، رحمان ملک نے خط میں لکھا ہے کہ کمیٹی کو سینیٹ نے 12 جولائی کو الیکشن کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی تھی، بطور وزیرِداخلہ عمران خان کمیٹی کے رکن اور تعاون کرنے کے پابند ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کا آر ٹی ایس میں خرابی کی تحقیقات کا فیصلہ

رحمان ملک نے خط میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کمیٹی کی ہدایات پر کابینہ ڈویژن کو ٹیکنیکل کمیٹی بنانے کے احکامات 2 اگست کو جاری کیے، 3 ہفتے گزر گئے مگر کابینہ ڈویژن نے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل نہیں کیا، آر ٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات معلوم کرنا اور ذمہ داروں کا تعین کرنا ضروری ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹ نے خط میں لکھا کہ سینیٹ کمیٹی کی تیکنیکی معاونت کیلئے پی ٹی اے اور این ٹی آئی ایس بی ماہرین پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے اور کابینہ ڈویژن کو ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کی فوری ہدایات جاری کی جائیں۔

The post وزیراعظم سے آر ٹی ایس کی ناکامی پر تکنیکی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MSlcsc

via Blogger https://ift.tt/2Lrhj92
August 26, 2018 at 04:56AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment